کراچی: (دنیا نیوز) بوم بوم شاہد آفریدی کو عیدالاضحیٰ پر اپنے بچپن کے دن یاد آگئے، کہتے ہیں کہ والد کے ساتھ منڈی جاتے تھے اور جانور کو ساری رات گھوماتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر بوم بوم کے اندر کا چھوٹا بچہ باہر آگیا، وہ قربانی کے جانور لائے تو اپنے یادوں میں ڈوب گئے۔ شاہد آفریدی کو ابھی بھی مویشی منڈی جانا اور قربانی کے جانور لانا نہیں بھولا۔
ان کا کہنا ہے کہ چھوٹے ہوتے تھے تو خوب مزے کئے۔ بکرے کو مہندی لگاتے تھے، جانوروں کو گھماتے تھے۔۔
آفریدی نے مزید کہا تھا کہ گوشت مستحقین کو ضرور دیں اور جو باقی بچے گا اس کی پارٹی ہوگی، باربی کیو بنائیں گے۔ سابق کپتان اپنے بچوں کے ساتھ قربانی کے جانوروں کے خوب لاڈ اٹھا رہے ہیں۔