نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر چیتن چوہان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
سابق انڈین کرکٹر چیتن چوہان کی طبیعت گزشتہ دنوں اچانک بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں لکھنو ٔکے سنجے گاندھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
آنجہانی سابق کرکٹر گزشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہے تھے۔ وبا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کے گردے میں انفیکشن بڑھ گیا تھا، انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
لکھنؤ کے چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ چیتن چوہان سنجے گاندھی ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن طبیعت زیادہ بگڑنے پر انھیں گروگرام کے میدانتا ہسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا۔ سنیچر کو ان کے گردے نے کام کرنا بند کر دیا تھا اور وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔