سرفراز احمد نے بیٹے کو رنز لینے کے لیے اپنی طرح نہ بھاگنے کا مشورہ دیدیا

Published On 18 August,2020 05:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بیٹے کو رن لینے کیلئے اپنی طرح نہ بھاگنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے بیٹے عبداللہ سرفراز کی کرکٹ کھیلتے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی شاٹ مارنے کا بھی کہا۔ انہوں نے شان مسعود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ شاٹ مارو لیکن بیٹا ابا کی طرح نہ بھاگنا۔

اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے شان مسعود نے لکھا کہ عبداللہ اپنے انکل کی طرح بھاگو۔ ساتھ ہی شان مسعود نے قہقہے لگانے والی ایموجی کا استعمال بھی کیا جس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ بات وہ ازراہِ مذاق کررہے ہیں۔

سرفراز نے مداح کی جانب سے شیئر کیا گیا ان کا اور عبداللہ کا ایک فوٹو کولاج پر بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔