ٹی ٹونٹی سیریز: پاکستان کیخلاف 14 رُکنی انگلش سکواڈ کا اعلان

Published On 18 August,2020 09:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے انگلینڈ نے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے بعد گرین شرٹس کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنی ہے، تین ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے ، میزبان ٹیم کی قیادت این مورگن کرینگے۔

کھلاڑیوں میں باریش بیٹسمین معین علی، جونی بیرسٹو، ٹام بینٹن،سیم بلنگز، ٹام کیوران، جوئے ڈینلے، گریگورے، کرس جورڈن شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں ثاقب محمود، ڈیوڈ میلان، عادل رشید، جیسن رائے اور ڈیوڈ ویلے شامل ہیں۔

پہلا ٹی ٹونٹی میچ اٹھائیس اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ تیس اگست کو کھیلا جائے گا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا تینوں مقابلے مانچسٹر میں ہونگے۔