لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے قومی کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بائیو سیکیور ببل جوائن کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں نیشنل ٹی 20 کپ کے لیے کرانے کا اعلان کیا ہے جس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کیے جانے کے بعد قومی کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بائیو سیکیور ببل جوائن کر لیا ہے۔ جوائن کرنے والے کھلاڑیوں میں ناردرن کے محمد عامر، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹی ٹونٹی کپ کا 30 ستمبر سے آغاز، میچز ملتان اور پنڈی میں کھیلے جائیں گے
دیگر کھلاڑیوں میں پی سی بی سنٹرل پنجاب کے عابد علی، نسیم شاہ، سدرن پنجاب کے محمد عباس شامل ہیں، خیبرپختونخوا کے شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، محمد رضوان بھی شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق خیبرپختونخوا کے محمد حفیظ، فخر زمان، شعیب ملک، عمران خان سینئر اور افتخار احمد نے بھی بائیو سیکیور ببل جوائن کر لیا، دیگر کھلاڑیوں میں بلوچستان کے یاسر شاہ، کاشف بھٹی، امام الحق، سندھ کے سہیل خان، محمد حسنین، اسد شفیق شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث بائیو سیکیور ببل میں رہنا مشکل تھا: شاہین شاہ آفریدی
پی سی بی کے مطابق سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹرز سرفراز احمد اور کامران اکمل کے کووڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ کل آئے گی، فواد عالم نے سندھ سیکنڈ الیون کو جوائن کرلیا ہے۔