لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ناردرن کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خیبر پختونخوا نے سدرن پنجاب کو شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کے ساتویں میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلے کھیلتے ہوئے 155رنز کا ہدف دیا۔ شاداب خان 30، آصف علی 24، روحیل نذیر 21 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ عثمان قادر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کرسکی ۔ اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 120 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ محمد موسیٰ اور حارث رؤف نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ شاداب خان آل راؤنڈ پرفامنس پر مین آف دی میچ قرار پائے ۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 8 ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کیخلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 200 رنز بنائے، محمد حفیظ 67، کپتان رضوان 55 جبکہ افتخار احمد 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، راحت علی اور حسین طلعت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، زاہد محمود نے ایک شکار کیا۔
201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 194 رنز بنا سکی۔ صہیب مقصود کی 77 رنز کی جارحانہ اننگز رائیگاں گئی، دیگر بیٹسمینوں میں حسین طلعت 38، ذیشان اشرف 15، عمر صدیق 16 رنز بنا سکے۔ پوری ٹیم 195 رنز بنا سکی۔ جنید خان نے 3 شکار کئے۔