لاہور: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے دوران 17 ویں میچ میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 6 وکٹوں شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا نے مقررہ اوورز میں 154 رنز سکور کیے۔ شعیب ملک نے 44 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ عاکف جاوید نے 2، عمر گل، خرم شہزاد، عماد بٹ، یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بلوچستان کی ٹیم نے سترہویں اوورز میں ہدف بآسانی حاصل کر لیا ۔ فاتح ٹیم کے اویس ضیا نے 92رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر اویس ضیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
Awais Zia is the Man of the Match!!!#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #BALvKP pic.twitter.com/c8HxasCuTV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 10, 2020