لاہور: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو ہرا کر فائنل کھیلنے کے ارمان خاک میں ملا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ نے پہیلے کھیلتے ہوئے 142 رنز بنائے، خرم منظور 74 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے، دانش عزیز نے 39 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، دیگر کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا اور جلد پویلین لوٹ گئے۔ محمد عمران خان اور عثمان خان شنواری نے دو دو شکار کیے۔
خیبرپختونخوا کی ٹیم نے سندھ کی طرف سے ملنے ولا 143 رنز کا ہدف باآسانی 15 اوورز میں حاصل کر لیا۔ فخر زمان نے 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور دانش عزیز کا نشانہ بن گئے۔ کپتان محمد رضوان 67 رنز بنا کر دانش کو وکٹ دے بیٹھے۔ محمد حفیظ 12 اور شعیب ملک 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دانش عزیز نے دو شکار کیے۔