لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ منگل کے روز پشاور کے علاقے دیرکالونی میں دھماکے سے 8 افراد شہید اور70 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تعدد بچوں کی ہے ، جن کی عمریں 11 سے17 سال کے درمیان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے پشاور دھماکے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کو حیوانوں سے بھی بدتر قرار دے دیا۔
اللہ کے گھر میں دہشت گردی کرنے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں، آج جے سانحہ پر دل رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہیدوں کر درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کریں۔ آمین
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 27, 2020
آفریدی نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کے گھر میں دہشت گردی کرنے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں، آج کے سانحہ پر دل رنجیدہ ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہیدوں کر درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کریں، آمین۔