دوسرا ٹی 20، زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Published On 08 November,2020 09:08 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، شاہینوں‌ نے ‌ ٹاس جیت کر زمبیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی.

پنڈی اسٹیڈیم میں پھر زمبابوے اور پاکستان پھر مدمقابل ہو گئے، قومی کپتان بابر اعظم نے ایک صفر کی برتری سے بڑی جیت کا عزم ظاہر کیا ہے۔۔

گزشتہ میچ میں زمبابوے کے 156 رنز تھے، وہاب ریاض اور حارث رؤف کی دو دو جبکہ ڈیبیو کرنے والے لیجنڈری عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بابراعظم کے فاتحانہ 82 رنز میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے جس کے ذریعے مطلوبہ ہدف 4 وکٹ پر پورا کرنے میں مدد ملی۔

پلیئر آف دی میچ بابر اعظم نے آج پھر جیت کا عزم ظاہر کر دیا، کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا، اسی فتح کے جذبے کو برقرار رکھیں گے۔ دوسری جانب مہمان ٹیم نے بھی سیریز میں کم بیک کا دعویٰ کر دیا جس سے دلچسپ مقابلے کی امید بڑھ گئی۔