لاہور: (دنیا نیوز) قائداعظم ٹرافی میں ضابطے کی خلاف ورزیوں پر سرفراز احمد کو میچ فیس کا 35 جبکہ عثمان صلاح الدین کو 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسندھ کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا35 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا، سابق ٹیسٹ کپتان کو امپائر کےایک فیصلے کے خلاف متعدد مرتبہ نامناسب تبصرہ کرنے کی سزا ملی۔
دوسرے واقعہ میں بلوچستان کے خلاف کھیلتے ہوئے سنٹرل پنجاب کے بلے باز عثمان صلاح الدین پر بھی ضابطے ہی کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔