پنڈی بھٹیاں میں آیا صوفیہ ترکی کی طرز پر کروڑوں کی لاگت سے شاندار مسجد تعمیر

Published On 08 November,2020 10:10 am

پنڈی بھٹیاں: (دنیا نیوز) پنڈی بھٹیاں کے علاقے وجھواں شریف میں آیا صوفیہ ترکی کی طرز پر کروڑوں روپے کی لاگت سے خوبصورت مسجد تعمیر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دلکش مسجد 5 سال کی مدت میں 16کنال رقبے پر بنائی گئی ہے، مسجد کے اٹھائیس گنبد اور 4 مینار ہیں، شیشے سے دلفریب نقش نگاری مسجد کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ہے۔

پنڈی بھٹیاں کے علاقے وجواں شریف میں ترکی میں تعمیر آیا صوفیہ مسجد کی طرز پر مسجد سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا دلکش مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ 2 ایکڑ کے رقبہ پر تعمیر کی گئی مسجد 5 سال کی قلیل مدت میں مکمل ہوئی، 2015 میں شروع کی جانے والی مسجد پر علاقہ بھر کے لوگوں نے دل کھول کر خرچ کیا، اپنی مدد آپ کے تحت کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مسجد میں مردان سمیت مختلف شمالی علاقہ جات کا پتھر استعمال کیا گیا ہے۔

مسجد میں شیشے کی کشید کاری کا کام ملتان کے رہائشی کاریگروں نے بڑی ہی نفاست سے سرانجام دیا ہے، آیا صوفیہ کی طرز پر تعمیر ہونے والی مسجد کے اٹھائیس گنبد اور 4 مینار ہیں، خوبصورت مسجد کو دیکھنے دور دراز کے علاقوں سے شہریوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔
 

Advertisement