لاہور: (روزنامہ دنیا ) سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف100کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے علی ظفر سے میشا شفیع کی درخواست پر جواب طلب کرلیا ہے
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر حیات نے گزشتہ روز میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کی تاہم وکلا کی ہڑتال کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ۔واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف جھوٹی باتیں پھیلا کر بدنام کرنے کی کوشش پر100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔اداکارہ نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا تاہم وہ عدالت میں تاحال ثابت نہیں ہو سکا۔