پی ایس ایل فائیو پلے آف مرحلہ: ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ

Published On 14 November,2020 03:01 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے نشینل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کے میچ میں ملتان سطانز کی کراچی کنگرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ میچ جیتنے والی ٹیم ڈائریکٹ فائنل کا ٹکٹ کٹوائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم نہ صرف چمچماتی ٹرافی کی حقدار بنے گی بلکہ اسے 5 لاکھ امریکی ڈالر بھی ملیں گے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 8 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 1 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔ جس میں سے 2 لاکھ ڈالرفائنل مقابلے میں شکست کھانے والی ٹیم کو ملیں گے۔ 80 ہزار ڈالر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے پلیئر، بہترین بیٹسمین، بہترین باؤلر اور سپرٹ آف دی کرکٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

یاد رہے پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کو ملتان سلطانز پر برتری حاصل ہے، ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 7 ویں بار مدِ مقابل آ رہی ہیں۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیمیں 6 بار آمنے سامنے آئی ہیں، جس میں کراچی کنگز نے 3 میچز میں سلطانز کو شکست دی، جب کہ 2 میچز بغیر نتیجے کے ختم ہوئے، اور صرف ایک میچ سلطانز کے نام رہا۔