آکلینڈ: (روزنامہ دنیا) قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ سے بہت کچھ سیکھا ہے، آئندہ میچوں میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم شاداب خان نے کہا کہ جلدی وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک کرنا مثبت پہلو تھا، ٹاپ آرڈر میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، یقیناً انہوں نے میچ سے بہت کچھ سیکھا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی پچز اور کنڈیشنز مختلف ہیں، آئندہ میچوں میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، حارث رؤف کا انرجی لیول ٹیم کو متحرک کرتا ہے۔
شاداب خان نے کہا کہ فہیم اشرف باؤلنگ تو پہلے بھی اچھی کر رہے تھے، انہوں نے بیٹنگ میں بھی بہتر کھیل پیش کیا۔