امام الحق کی انجری، ٹیم مینجمنٹ کا وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

Published On 26 December,2020 04:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ نیوزی لینڈ امام الحق کیلئے ساز گار نہ رہا۔ انہیں انجری کے باعث ٹیم مینجمنٹ نے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔۔ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ امام الحق کل شام ساڑھے چھ بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ کردیا جائے گا۔ ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔

دوسری جانب بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری ہے، میڈیکل پینل کے مطابق بابر اعظم کی انجری میں بہتری آرہی ہے۔ بابر اعظم نے ہارڈ بال سے ناکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے، بابر اعظم کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ کرائسٹ چرچ میں شیڈول ٹیسٹ میچ سے قبل کیا جائے گا۔