لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2022ء کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں کا آغاز 4 جنوری سے لاہور میں ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز میں شیڈول ایونٹ کے لیے 31 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔ پی سی بی ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو عمر کے لیے آئی سی سی کے مقررہ معیار کی وجہ سے کیمپ میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
پی سی بی ان کھلاڑیوں میں محمد حریرہ، مبشر نواز، مبصر خان، صائم ایوب اور ذیشان احمد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2021ء: سیزن 6 کیلئے مقامی کرکٹرز کی کیٹیگریز کا اعلان
چیف آف جونیئر سلیکشن کمیٹی سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے قبل تربیتی کیمپ لگانے کی بجائے اس مرتبہ ایونٹ سے 12 ماہ قبل اپنی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان باصلاحیت کرکٹرز کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بہترین کوچز کی زیرنگرانی اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم انڈر 19 کے بہترین کرکٹرز کی شناخت کرکے پھر انہیں بڑے اسٹیج کے لیے تیار کررہے ہیں۔