آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: محمد حفیظ، رضوان کو ترقی مل گئی

Published On 23 December,2020 04:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، محمد حفیظ، رضوان سمیت فہیم اشرف ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کی ترقی ہو گئی۔

آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ کو ایک 99 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کا انعام مل گیا، وہ 14 درجے ترقی کر کے 33 ویں نمبر پر آ گئے، محمد رضوان کی فاتحانہ اننگز پر چھ درجے ترقی کر کے ایک سو اٹھاون نمبر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2020ء: کوہلی نہ شرما، محمد حفیظ ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین

قومی باؤلرز میں فہیم اشرف 22 درجے ترقی کر کے تیرہویں نمبر پر پہنچ گئے، شاہین آفریدی کیرئر کی بہترین پوزیشن 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے، نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف 67 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔