لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم مینجمنٹ، کپتان اور سینئر کھلاڑی آل راؤنڈر عماد وسیم کے رویے سے سخت ناراض ہوگئے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عماد وسیم اوور مکمل کرنے کے بعد کپتان کو بتائےبغیر باہر چلے گئے، جس کی وجہ سے انہیں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈکےدوران دو ٹی ٹونٹی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈرعماد وسیم کے رویے سے ناراض ہوئی، عمادوسیم اپنا اوورمکمل کرنے کے بعد پٹھے میں کچھاؤ کا بہانہ کر کے گراؤنڈ سے باہر گئے۔
ٹیم کے کپتان شاداب خان بھی اس معاملے سے لاعلم نکلے، سینئر کھلاڑیوں نے شاداب خان سے عماد کے رویے کی میچ کے دوران اور ڈریسنگ روم جا کر شکایت کی۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان عماد وسیم کے رویے پر ناراض ہوئےاور ٹیم مینجمنٹ کو شکایت کردی، جس کی وجہ سے عماد وسیم کو نامناسب رویے پر تیسرے ٹی ٹونٹی میچ سے ڈراپ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عماد وسیم کے اس رویہ کے بعد ڈریسنگ روم میں مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو نظم و ضبط کا خیال رکھنے کا لیکچر بھی دیا۔