پاکستان ون ڈے کپ: مختار کی سنچری، پنجاب نے بلوچستان کو پچھاڑ دیا

Published On 18 December,2020 11:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کپ ون ڈے سکینڈل الیون ٹورنامنٹ کے دوران سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ جبکہ مختار احمد کی سنچری کی بدولت نے پنجاب نے بلوچستان کو پچھاڑ دیا۔

سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ناردرن کی ٹیم 38.4 اوورز میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ناردرن کی طرف سےسہیل اختر نے 39 رنز بنائے، فرحان شفیق اور نہال منصور صفر پر آؤٹ ہوئے، سنٹرل پنجاب کی طرف سے صہیب اللہ ، محمد علی، رضا علی ڈار، حسیب الرحمن اور کامران افضل نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔

سنٹرل پنجاب نے ہدف 36.3 اوورز میں سات کھلاڑی آؤٹ پر حاصل کر لیا، محمد فائق 39 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ناردرن کی طرف سے فرحان شفیق اور سلمان ارشاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کے سی سی اے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سندھ نے کے پی کے کو 69 رنز سے شکست دیدی۔ کے پی کے نے ٹاس جیت کر سندھ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سندھ کی ٹیم 49.2 اوورز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جہانزیب سلطان اور عماد عالم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز بنائے، جہانزیب سلطان نے 43 اور عماد عالم نے 73 رنز بنائے۔

صائم ایوب نے 55 اور رمیز عزیز نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ عامر خان نے 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 45.5 اوورز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، محمد سرور نے 79 رنز 91 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ سندھ کی جانب سے غلام مدثر نے تین اور آرش علی خان نے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

این بی سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا، سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بلوچستان کی ٹیم نے 49.1 اوورز میں نو وکٹوں پر 229 رنز بنائے۔ تیمور خان 19 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

عبدالرحمن مزمل نے 45 اور عبد الواحد بنگلزئی نے 44 رنز بنائے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے احسن بیگ نے تین جبکہ محمد علی خان اور محمد عرفان نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔

سدرن پنجاب نے مطلوب ہدف 43.5 اوورز میں 4 وکٹوں پرحاصل کر لیا۔ سدرن پنجاب نے 231 رنز بنائے۔ مختار احمد نے ناقابل شکست 113 رنز بنائے۔انہوں نے 127گیندوں پر 13 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وقارحسین 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نجیب اللہ ، نذر حسین، زین اللہ اور عبد الواحد بنگلزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل لی۔
 

Advertisement