پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

Published On 19 December,2020 08:45 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کی فرنچائزز کو آگاہ کر دیا ہے کہ شیڈول ونڈو کے مطابق پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کرانا مجبوری ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن سے قبل پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان کئی ایک معاملات حل طلب ہیں جن میں پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل سر فہرست ہے اس حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے تاہم پی سی بی نے شیڈول ونڈو کے مطابق پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کرانا مجبوری قرار دے دیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق مشکل صورتحال کے باوجود فروری مارچ میں پی ایس ایل کرانا مجبوری ہے کیونکہ پورے سال میں اس کے علاوہ پی ایس ایل کے لیے ونڈو دستیاب نہیں، تین سالہ رائٹس سرکل بھی مکمل ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کرانا مجبوری ہے جبکہ اگلے برس پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیک ٹو بیک سیریز کی وجہ سے بھی دوسری ونڈو نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز کو پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے مجبوریوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement