لاہور: (دنیا نیوز) بابر اعظم کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی، بابر اعظم کی جگہ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو پہلے ٹیسٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بابر اعظم انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی باہر ہوئے تھے۔
میڈیکل پینل نے بابر اعظم کو دو ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا جبکہ بابر اعظم کی غیر موجودگی میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی محمد رضوان کریں گے۔ پی سی بی نے اس سے قبل ٹی ٹونٹی سیریز میں بابر اعظم کی جگہ شاداب خان کو کپتان مقرر کیا تھا۔