پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: سدرن پنجاب، سندھ، پختونخواہ میچز جینتے میں کامیاب

Published On 22 December,2020 05:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے دوران سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب،سندھ نے بلوچستان اورخیبرپختونخواہ نےناردرن کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایم سی گراؤند میں کھیلے گے میچ میں سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ،سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کی پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سنٹرل پنجاب کی ٹیم 31.2 اوورز میں 92 رنز ہی بنا سکی،سنٹرل پنجاب کے چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔جنید علی نے 26 اور حسیب الرحمان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

سدرن پنجاب کی طرف سے محمد عرفان نے 31 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ احسن بیگ،محمد جنید اورصلاح الدین نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سدرن پنجاب نے ہدف صرف16.4 اوورز میں 95 رنز بنا کر حاصل کر لیا انکی صرف دووکٹیں گریں۔سدرن پنجاب کی طرف سے اوپنر انس مصطفی نے 37 رنز بنائے انکی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے،وقار حسین نے ناٹ آؤٹ 40 رنز بنائے۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم میں سندھ نے بلوچستان کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی،سندھ نے ٹاس جیت کر بلوچستان کوبیٹنگ کی دعوت دی۔بلوچستان کی ٹیم 40.4 اوورز میں 131 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

عبد الواحد بنگلزئی نے 62 رنز کی اننگز کھیلی انکی اننگز میں چار چوکے شامل تھے،ان کے علاوہ بلوچستان کاکوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔

بلوچستان کے تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سعد خان نے 18 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور رمیز عزیز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سندھ نے ٹارگٹ پانچ وکٹوں کے نقصان پر 43 اوور میں حاصل کر لیا،سندھ کی طر ف سےرمیز عزیز نے 37 رنز بنائے۔فراز علی نے 22 اور سیف اللہ بنگش نے ناٹ آؤٹ 25 رنز بنائے۔بلوچستان کی طر ف سے اویس ضیاء نے 16 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔زین اللہ ،حیات اللہ اور فہد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخواہ نے ناردرن کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

عمیر مسعود نے 60 رنز کی اننگز کھیلی انھوں نے پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے،عبد الفصیح 45 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے،عمر وحید نے 34 اور عامر جمال نے 33 رنز بنائے۔

خیبر پختونخواہ کی طرف سےعامر خان نے 27 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔محمد عمران نے تین جبکہ محمد سرور اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ خیبر پختونخواہ نے ٹارگٹ 40.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اوپنرصاحبزادہ فرحان نے79 گیندوں پر 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انکی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل تھے۔محسن خان نے 67 رنز بنائے اور محمد عارف نے ناٹ آؤٹ 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ناردرن کی طرف سےسہیل اختر نے دووکٹیں حاصل کیں،سلمان ارشاد اورمہران ممتاز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔