بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہو جائیں گے: مصباح الحق پر امید

Published On 23 December,2020 07:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پر امید ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم نے جیت لی۔ اس سیریز کے دوران رنز مشین بابر اعظم موجود نہیں تھے، ان کی غیر موجودگی میں شاداب خان نے قیادت سنبھالی جبکہ محمد رضوان کے 89 رنز کی بدولت تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی جیتا۔ کیونکہ پاکستان کو بابر اعظم کی کمی بہت محسوس ہوئی، عبد اللہ شفیق کے پاس تجربہ کی کمی ہے، وہ سیریز کے دوران ناکام ثابت ہوئے۔

کرک انفو کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہم پر امید ہے کہ بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔ کیونکہ انہوں نے ٹینس بال کے ساتھ پریکٹس کی ہے۔ انجریز سے متعلق ہم کچھ بھی پیشگوئی نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ سیریز سے قبل جیت نے ہمارا حوصلہ بڑھایا: مصباح الحق

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ آنے والے چند دنوں تک بابر اعظم فٹ ہو جائیں گے اور قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ ہمارے لیے بہت اچھی خبر ہو گی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق اور بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے آرام کی غرض سے پہلے ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا تھا، بابر اعظم کی جگہ ٹیم مینجمنٹ نے 24 سالہ عمران بٹ کو سکواڈ میں جگہ دی ہے۔ جنہوں نے قائداعظم ٹرافی کے 2019 اور 2020ء کے سیزن میں 62 کی ایوریج سے 934 رنز بنائے ہیں جبکہ سکواڈ میں تجربہ کار بلے باز حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ عابد علی اوپننگ کریں گے جبکہ سینئر بلے باز اظہر علی نمبر 3 پر کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔