اسلام آباد یونائیٹڈ کا بطورِ ہیڈ کوچ مصباح الحق کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

Published On 24 December,2020 10:28 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے بطورِ ہیڈ کوچ مصباح الحق کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ دوسرا عہدہ نہیں سنبھال سکتے ہیں۔ مصباح کی بطور ہیڈکوچ عہدے میں توسیع پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے قوانین میں مفادات کا تصادم بھی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 دسمبر 2019 کو مصباح الحق کو بطور ہیڈکوچ تعینات کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونرعلی نقوی نے کہا ہے کہ مصباح الحق کے تجربے کو مس کرینگے۔ مصباح الحق نے آئی ایس ایل یو کو فتوحات سے ہمکنار کرایا۔

دریں اثنا اسلام آباد یونائیٹڈ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پانچ سال اس فرنچائز کا حصہ رہا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل آرہا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی نیوٹرل رہ کر دیکھنا چاہتا ہوں۔ میرے لیے قومی زمہ داری پہلی ترجیح ہے، اس لیے فرنچائز سے علیحدہ ہو رہا ہوں۔