چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹو انگلینڈ میں‌ پھنس گئے، وطن واپسی کی مشروط اجازت

Published On 31 December,2020 11:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کی نئی قسم کے باعث انگلینڈ سے پاکستان آنے والےمسافرپھنس گئے، بیشتر مسافروں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین احسان مانی اورچیف ایگزیکٹو بھی شامل ہیں۔ پی سی بی حکام کی درخواست پرسول ایوی ایشن اتھارٹی سے پی سی بی آفیشلز کو وطن واپسی کی مشروط اجازت دے دی۔

پی سی بی حکام کی جانب سےلکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ احسان مانی اور وسیم خان آفیشل دورے پر برطانیہ گئے ہوئے ہیں، سول ایوی ایشن پی سی بی کے ٹاپ آفیشلز کوپاکستان واپسی کی اجازت فراہم کرے، پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ درخواست کے بعدسول ایوی ایشن نے آفیشلز کو واپسی کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

احسان مانی اور وسیم خان کو حکومتی ایڈوائزری پرعمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، احسان مانی 14اور وسیم خان 16 دسمبر کو برطانیہ گئے تھے، چیئرمین پی سی بی 8 جنوری اور وسیم خان 4 جنوری کو پاکستان واپس آئیں گے۔