فاسٹ بالر محمد سمیع کا صبر مسلسل نظر انداز کرنے پر جواب دے گیا

Published On 08 January,2021 03:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مسلسل نظر انداز فاسٹ بالر محمد سمیع کا صبر جواب دے گیا۔ کہتے ہیں کراچی کا کرکٹر ہونے کی سزا مل رہی ہے یا پھر شکل اچھی نہیں، اس ليے کسی کو میں پسند نہیں۔

قومی فاسٹ بالر محمد سمیع بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کےناروا سلوک سے دل برداشتہ ہو کر شکوہ زبان پر لے آئے۔ کہا دو بار تیز ترین گیند کی مگر خراب مشین کا بہانہ بنا کر تیز گیندوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ من پسند کھلاڑیوں کو موقع دیتے ہیں، مجھ پر فکسنگ کے الزامات لگائے مگر میں سرخرو ہوا۔ کچھ لوگ سازش کرنے میں لگے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم اور کرکٹ کمیٹی سے بھی اپیل کی۔