بابراعظم نے راولپنڈی ٹیسٹ میں وننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا اشارہ دیدیا

Published On 03 February,2021 07:43 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقا کیخلاف راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میں وننگ کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا اشارہ دیا ہے، تاہم پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ دن کے حالات پر منحصر ہوگا، پلینگ الیون کے بارے میں حتمی فیصلہ پچ ، موسم اور کنڈیشن کو دیکھنے کے بعد طے کیا جائے گا۔

ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن کے دوران بہت اچھی طرح سے تیاری کی اور جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں،انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے پہلا میچ کھیلا تھا دوسرے میں بھی اسی طرح کارکردگی کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مہمان ٹیم کو آسان نہیں لیں گے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ وہ کم بیک کر سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کپتانی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور کھلاڑی اور ٹیم ان کا ساتھ دے رہی ہے۔ بابر نے کہا کہ جب ٹیم آپ کی مدد کرے تو کپتانی آسان ہوجاتی ہے۔ ہم اسی جزبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور امید ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جیتیں گے۔

مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں چار سیمر نہیں کھیلائے جاسکتے ہیں، ہم پانچ روزہ کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کریں گے اور ٹیسٹ میں بہترین ٹیم کھیلایا جائے گا۔بابراعظم نے کہا کہ وہ راولپنڈی کا ہجوم مس کریں گے جس نے انہیں اتنا پیار اور عزت دی جب گذشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اس نے 143 رن بنائے تھے۔جب میں ڈریسنگ روم سے وکٹ پر جارہا تھا تو لوگوں کی ہجوم نے خوش ہوکر میری حمایت کی، آپ کو اس سے بہت زیادہ اعتماد ملتا ہے کیونکہ یہ آپ کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہماری مدد اور حمایت کرتے رہیں۔ بدقسمتی سے ہم آپ کو نہیں دیکھ سکتے لیکن آپ ہمیں دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کو بھی سراہا کہ انہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ہم ان کو اعتماد دینے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جس کی بین الاقوامی کرکٹ میں ضرورت ہے۔ب

ابراعظم نے فواد عالم اور اظہر علی کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عمدہ اننگز اور شراکت قائم کرنے کی بھی تعریف کی، انہیں مشکل حالات میں کس طرح کھیلنا ہے اس کا انہیں پتہ ہے، نوجوانوں کو ان سے سبق لینا چاہئے۔

لاہور میں پیدا ہونے والے کرکٹر نے کھیل میں اپنی کارکردگی اور تسلسل کے حوالے سے کہا کہ میں اپنی محنت اور قربانیوں کا سہرا دینا چاہتا ہوں۔ میں نے کھلاڑیوں سے بات کی جس نے مجھے مشکل حالات میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد فراہم کی۔ جب آپ مستقل کھیلتے ہیں اور پرفارم کرتے ہیں تو آپ کو تجربہ اور اعتماد ملتا ہے۔ میں نے پرفارم کرنے کے بعد آرام نہیں کیا ، میں بیٹھ کر دیکھتا تھا کہ میں کیسے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہوں اور میری کارکردگی میں کیا کمی ہے۔ کسی چیز کو حاصل کرنے کےلئے مائنڈ سیٹ بہت اہم ہے۔
 

Advertisement