بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم نہ ملنے پر نابینا کھلاڑیوں کا احتجاج

Published On 12 February,2021 04:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) لاہور میں واقع بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم نہ ملنے کے خلاف ملک بھر سے کراچی آئے ہوئے آٹھ شہروں کے نابینا کھلاڑیوں سے احتجاج کیا۔

کراچی میں کھیلے جانے والے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ کے آخری روز بلائنڈ کرکٹرز نے لاہور میں اسٹیڈیم نہ ملنے پر وزیر اعظم عمران خان سے ایکشن لینا کا مطالبہ کیا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سلطان شاہ اور کرکٹرز کا کہنا تھا کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ سمیت وزیر کھیل پنجاب کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی سننے کا تیار نہیں انھوں نے وزیر اعظم سے گراونڈ دلانے کا مطالبہ کیا ۔
 

Advertisement