پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز فاتح، پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست

Published On 21 February,2021 05:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیشنل سٹیڈٰیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے ایک اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تمام ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹٰ بجا دی ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ زلمی کے کھلاڑیوں نے مقررہ بیس اوورز میں 140 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے امام الحق اور حیدر علی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں کامران اکمل 5، شعیب ملک 26، روی بوپارا 50، ردرفورڈ 26 اور عماد بٹ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کپتان سہیل اختر خود میدان میں اترے۔ فخر زمان 15، سہیل اختر نے 14 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں آغا سلمان 21، بین ڈنک 22، سمت پٹییل 8 رنز بنا سکے جبکہ محمد حفیظ نے 33 اور راشد خان نے 27 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے 2، 2 جبکہ منیب الرحمان اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 

Advertisement