عمر گل کی نومولود بیٹی زینب کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

Published On 12 March,2021 04:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کے ہاں چند روز قبل بیٹی ہوئی تھی، نومولود بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

خیال رہے کہ عمر گل 2010ء میں دبئی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں پہلی بیٹی ریحاب کی پیدائش 2012ء میں جب کہ بیٹے عیسیٰ کی پیدائش 2015ء میں ہوئی۔ عمر گل کے ٹویٹ پر ساتھی کرکٹر اور دیگر معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں: عمر گل کے ہاں ننھی پری کی آمد، مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا

36 سالہ عمر گل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی زینب کے کان میں اذان دیتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرکے عمر گل نے لکھا کہ اپنی ننھی شہزادی کے کان میں اذان دینے کا لمحہ کافی جذباتی تھا، یہ احساس مجھے دنیا سے دور لے گیا تھا، میں اللہ کے احسانات کا شکرگزار ہوں۔

یاد رہے کہ عمر گل کے ہاں چند روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ 36 سالہ سابق کرکٹر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللّٰہ نے ایک بار پھر مجھے رحمت سے نوازا ہے، زینب اور ماں دونوں خیریت سے ہیں اور بخیر و عافیت گھر آگئے ہیں۔ اہلیہ اور بیٹی دونوں کی صحت اچھی ہے، اللّٰہ پاک لمبی اور صحت مند زندگی عطا کرے۔

عمر گل نے اپنے پیغام میں مداحوں سے اہل خانہ کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

Advertisement