روپے کی قدر میں بحالی کے سفر کو بریک لگ گئی

Published On 12 March,2021 04:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل روپے کی قدر میں بحالی کے سفر کو بریک لگ گئی۔ رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پانچ پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 157 روپے 9 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے 14 پیسے ہوگئی ہے۔

Advertisement