لندن: (روزنامہ دنیا) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ایشز سیریز کے دوران روٹیشن پالیسی برقرار رہی تو ٹیسٹ کرکٹ مردہ ہو جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ ایشز سیریز کے ہر ٹیسٹ میچ کیلئے بہترین کھلاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ اگر کھلاڑیوں کو آرام کی ضرورت ہے تو انہیں ایشز سے قبل دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس وائٹ بال کرکٹ کا بہترین سکواڈ موجود ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ٹیسٹ کے لئے اتنا بہترین سکواڈ موجود نہیں ہے ، ہمارے پاس اتنا اچھا بیٹنگ یونٹ نہیں ہے کہ ہم ان کو تبدیل کر سکیں۔