قومی کرکٹر حسن علی کا کورنا ٹیسٹ منفی آگیا، ان کی اگلی ٹیسٹنگ کل ہوگی

Published On 20 March,2021 03:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹر حسن علی کا کورنا ٹیسٹ منفی آگیا، ان کی اگلی ٹیسٹنگ کل ہو گی، مسلسل دوسری منفی رپورٹ پر وہ دورہ افریقہ کے لیے ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

جنوبی افریقہ سے پہلے قومی کرکٹرز کا وبائی وائرس سے مقابلہ جاری ہے۔ فاسٹ بولر حسن علی کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، ان کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ کل ہوگی، مسلسل دوسری منفی رپورٹ پر حسن علی دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

یاد رہے اس سے پہلے قومی سکواڈ میں شامل تمام ارکان کے کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔ قومی سکواڈ کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ لاہور میں کی گئی تھی۔ رپورٹ منفی آنے کے باعث اب قومی سکواڈ نے اپنی ٹریننگ شیڈول کے مطابق شروع کر دی۔
 

Advertisement