فخر زمان کا رن آؤٹ: وقار یونس نے ڈی کوک کی ہنسی پر سوال اُٹھا دیا

Published On 05 April,2021 04:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کی جانب سے فخر زمان کو آئوٹ کرنے کے لیے جھانسا دینے پر سوال اٹھا دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آئوٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا۔

فخر زمان اننگز کے آخری اوور میں جب دوسرے رنز کو مکمل کرنے کے لیے اسٹرائیکر اینڈ پر آ رہے تھے، اس دوران جنوبی افریقہ کے وکٹ کوئنٹن ڈی کاک نے ایسا تاثر دیا کہ فیلڈر نے گیند دوسرے اینڈ پر پھینکی ہے۔فخر زمان ڈی کاک کے جھانسے میں آ گئے اور انہوں نے دوسرے جانب دیکھتے ہوئے آہستہ دوڑنا شروع کر دیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں رن آوٹ کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وقار یونس نے لکھا کہ کوئنٹن ڈی کوک کا جھانسا دے کر فخر زمان کو رن آؤٹ کرنے کے بعد ہنسی کی نشاندہی کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ کوئنٹن کی یہ ہنسی آپ کو کیا بتارہی ہی اپنے پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ فخر زمان کی ریکارڈ ساز اننگز شاندار تھیں لیکن کوئنٹن کی ہنسی کچھ اور ہی بتا رہی ہے۔
 

Advertisement