ٹی ٹونٹی سیریز، پاکستان کے خلاف زمبابوے کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Published On 21 April,2021 01:25 pm

ہرارے: (دنیا نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 پہلے ٹی 20 میں دانش عزیز ڈیبیوکریں گے، قومی ٹیم میں بابراعظم، محمد رضوان، فخرزمان، محمد حفیظ، حیدرعلی شامل ہیں جبکہ دانش عزیز، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، محمد حسنین اور حارث رؤف کو بھی اسکواڈ میں نمائندگی دی گئی ہے۔

قومی کپتان بابر اعظم 60 رنز سے ٹی 20 کیرئر کے تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کر سکتے ہیں۔ ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے، زمبابوے کے خلاف چودہ میچز کھیلے، تمام میں فتح سمیٹی۔