لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکارہ صنم ماروی نے سابق شوہر،دیور اورساتھیوں کیخلاف اغوا اور تشدد کر کے زخمی کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کروادی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کاکہناہے کہ سابق شوہر حامدعلی ،بہلول دیوراور ان کے ساتھیوں نے انہیں اغواکرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پرتشدد کا نشانہ بنایاجس سے وہ زخمی ہوگئیں،اس واقعہ کی تصاویر بطورثبوت پیش کرتے ہوئے میں نے تھانہ اسلام پور ہ میں ایف آئی آردرج کرادی ہے۔
صنم ماروی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ڈرائیور نے ان کی جان بچائی اور موقع سے دور لے گیا، سابق شوہر حامد علی سے 2 سال قبل طلاق ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ صنم ماروی نے سابق شوہر کی جانب سے بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے اور گالیاں دینے کے معاملے پر عدالت سے رجوع کیا تھا جس پرفیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کر دی تھی۔