وزیراعظم کا آج پشاور کا دورہ، نوشہرہ جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Published On 21 April,2021 10:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم آج پشاور اور نوشہرہ کا دورہ کرینگے۔ عمران خان نوشہرہ جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

معاون اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ سستے فلیٹس منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہوگا، سستے فلیٹس منصوبہ ایک ہزار 320 گھروں پر مشتمل ہوگا، قیمت 25 لاکھ روپے ہے، وزیراعظم خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح اور حیات آباد میں پیرا پلیجک سنٹر کا دورہ بھی کریںگے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پشاور درہ آدم خیل روڈ کا افتتاح بھی کریںگے، عمران خان چترال بونی، مستوج شندور روڈ کی کشادگی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعظم گورنر اور وزیراعلیٰ سے الگ الگ ملاقات بھی کریںگے، گورنر شاہ فرمان وزیراعظم کو زیتون کی کاشت سے متعلق بریفنگ بھی دیںگے۔
 

Advertisement