لاہور: (ویب ڈیسک) سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر رواں سیزن میں انگلش کاؤنٹی کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ مہم کے دوسرے حصے کے لیے کینٹ میں شمولیت پر رضامند ہوگئے ہیں۔
عامر کینٹ کے گروپ مرحلے کے سات میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے اور اگر وہ کوالیفائی کرتے ہیں تو ان کے پاس ناک آؤٹ راؤنڈز میں کھیلنے کا آپشن ہوگا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 29 سالہ کھلاڑی نے 2020ء میں ہر قسم کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے قبل پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دونوں جیتے تھے۔
اس سے قبل ان پر 2010 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 19 سال کی عمر میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
اے ایف پی کے مطابق عامر کا پہلا میچ 25 جون کو چیمسفرڈ میں ایسیکس کے خلاف ہوسکتا ہے۔
عامر نے کہا کہ میں صلاحیت سے بھری کینٹ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں نے ہمیشہ کینٹربری میں کھیلنے کا لطف اٹھایا ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اس سال کینٹ کی ٹرافی جیتنے میں مدد کرسکوں گا۔