لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 781 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونےکی قیمت بھی صرافہ مارکیٹوں میں 343 روپے بڑھ گئی اور نئی قیمت 89ہزار 163 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 1350 ر وپے اور 1157.40 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔