دوسرا ٹی ٹونٹی، زمبابوے نے پاکستان کو 119 رنز کا ہدف دے دیا

Published On 23 April,2021 03:30 pm

ہرارے: (دنیا نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے شاہینوں کو 119 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہرارے میں چھوٹے فارمیٹ کا دوسرا بڑا معرکہ، پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ شاہینوں نے زمبابوین اوپنر ٹناشے کاموے کے سوا کسی کو زیادہ دیر کریز پر ٹکنے نہ دیا، انہوں نے 34 رنز بنائے۔ کپتان برینڈن ٹیلر 5، ٹاڈی وناشے 13، ویزلی مڈھیورے16 پر آوٹ ہوئے۔

ریان بری صرف 3 رنز پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے، انہیں عثمان قادر نے پویلین کی راہ دکھائی۔ رکیس چکابوا 18 ،تریسائی مساکندا 13، لیوک جونگوے 7 جبکہ ویلنگٹن صفر پر رن آوٹ ہوئے، یوں 20 ویں اوور کے اختتام پر زمبابوین ٹیم 118 رنز بنا سکی۔ دانش عزیز اور محمد حسنین نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو زمبابے کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے، گذشتہ میچ میں پاکستان نے 11 رنز سے فتح حاصل کی۔
 

Advertisement