پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آج سے ہرارے میں آغاز

Published On 29 April,2021 08:54 am

ہرارے: (دنیا نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز آج سے ہرارے میں شروع ہو گی، کپتان بابر اعظم نے جیت کا عزم ظاہر کر دیا، کہتے ہیں وِننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھیں گے البتہ ایک تبدیلی کر سکتے ہیں۔

ہرارے میں چھوٹے فارمیٹ کے بعد طویل کرکٹ کا امتحان، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ کا میدان لگے گا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے مدمقابل ہوں گی۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی تیاریاں مکمل، نئے فارمیٹ، نئے کمبی نیشن اورنئے پلان بھی فائنل کر لیے گئے۔

دو روز کی بھرپور مشقیں، بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس کی ٹریننگز، اونچی اڑان کے لیے خصوصی لیکچرز بھی دیئے گئے۔ قومی کپتان بابر اعظم جیت کے لیے پرعزم ہیں، کہتے ہیں کہ کامیابیاں سمیٹے کھلاڑی سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔ وِننگ کمبی نیشن برقرار رکھتے ہوئے زیادہ تجربات نہ کرنے کا عندیہ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ زاہد محمود ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سترہ ٹیسٹ مقابلے ہوئے، دس میں قومی شاہینوں کو کامیابی ملی ، تین میں شکست ہوئی جبکہ چار میچ بے نتیجہ رہے۔
 

Advertisement