لاہور: (روزنامہ دنیا) قومی کپتان بابر اعظم نے اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پیغام بھی دیا ہے۔
قومی کرکٹر نے ٹوئٹر پر سفید شلوار قمیض میں ملبوس دلکش تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے مداحوں کو نصیحت کی کہ وہ یہ کبھی نہ بھولیں کہ ان کا ماضی کیا تھا یا وہ کہاں سے آئے ہیں۔
Never forget where you came from. #nostalgic #oldhouse #roots pic.twitter.com/NwpNPfWAxL
— Babar Azam (@babarazam258) May 21, 2021
اپنے ٹویٹ میں بابر اعظم نے مختلف ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی یہ تصویریں ان کے پُرانے گھر کی ہیں۔