لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی اور کرکٹر سلمان بٹ آمنے سامنے آگئے، نجم سیٹھی نے انکشاف کرتےہوئے کہا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف نے آئی سی سی سے جھوٹ بولا۔
پی سی بی کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی کوششیں کیں تھیں لیکن آئی سی سی نے دونوں کرکٹرز سے کہا تھا کہ وہ اقرار جرم کریں، محمد عامر کی واپسی بھی آئی سی سی کی ہدایت کے مطابق ہوئی۔ سلمان بٹ اور محمد آصف نے آئی سی سی سے جھوٹ بولا تھا۔
دوسری جانب سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں میری واپسی کو روکا گیا، آئی سی سی پی سی بی کے درمیان بیک ڈور معاہدہ ہوا تھا، نجم سیٹھی کے بیان پر حیرت ہوئی، ناانصافی کے ازالے کیلئے اپنے قانونی اختیارات کے بارے میں مشورہ کر رہا ہوں۔