پی ایس ایل 6 ، پہلے میچ میں قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، دوسرے مقابلے میں سلطانز، زلمی سے ٹکرائیں گے

Published On 13 June,2021 12:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 6 میں آج دو میچز کھیلے جا رہے ہیں، پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹد جبکہ دوسرا میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کرکٹ سپر ہٹ، چھکے چوکوں کی برسات کے درمیان وکٹوں کی بات ہو گی۔ کھلاڑی پرجوش ہیں تو کرکٹ دیوانے بھی خوش ہیں۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹاکرا ہو گا، مقابلہ شام 6 بجے شروع ہو گا۔

دوسرے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی میں زور کا جوڑ رات 11 بجے پڑے گا۔ سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو رائیلی روسو اور صہیب مقصود سے امیدیں ہیں، خوشدل شاہ بھی مرکز نگاہ ہیں۔

عمران طاہر سمیت بولر کی جادوئی پرفارمنس کا انتظار ہے۔ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، کامیاب انٹری کے دعوے کر دیئے۔