پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کیخلاف اِن ایکشن ہو گی

Published On 14 June,2021 12:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 6 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، ایونٹ میں نمبر ون لاہور قلندرز کو 28 رنز سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمانے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے خلاف اِن ایکشن ہو گی۔

شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں پی ایس ایل سکس کا بائیسواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا، واحد مقابلہ رات نو بجے شیڈول ہے، دفاعی چیمپن کنگز کی تیاریاں مکمل، پلان بھی فائنل کر لئے۔

دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے نمبر ون لاہور قلندرز کو 28 رنز سے ہرا کر حیران کر دیا، ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ گذشتہ شب ریڈ شرٹس نے لاہور قلندرز کے خلاف سات وکٹ پر ایک سو باون رنز بنائے، ٹاپ آرڈر کے لڑکھڑانے کے بعد آصف علی فاتحانہ 75 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

جواب میں فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے مزاحمت دکھائی، پھر بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، پوری ٹیم انیسویں اوور میں 124 رنز پر ڈھیر، 8 بیٹسمین ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔

اتوار کو دوسرے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو آٹھ وکٹ سے پچھاڑ دیا، شاہنواز دہانی نے چار شکار کیے، مرد میدان بنے، 167 رنز کا ہدف ملنے پر کپتان محمد رضوان کے ناٹ آؤٹ بیاسی رنز سے سلطانز فتح یاب ہوئے۔
 

Advertisement