پی ایس ایل میں گروپ مرحلے کے آج آخری دو میچ کھیلے جائیں گے

Published On 19 June,2021 12:02 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میں گروپ مرحلے کے آج آخری دو میچ کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائرز میں رسائی کے لیے کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا جبکہ وننگ ٹریک پر اِن ایکشن ملتان سلطانز کا نمبر ون اسلام آباد یونائیٹڈ سے جوڑ پڑے گا۔

شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں پی ایس ایل کا انتیسواں میچ ایونٹ سے آؤٹ کوئٹہ گلیڈی اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز سے شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں شام چھ بجے میدان میں آئیں گی۔ کنگز کے پاس ٹاپ فور میں آنے کا یہ ممکنہ آخری موقع ہے، جیت کر یعنی دس پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں انٹری کی امید جگالیں گے۔ دوسرا میچ یو اے ای میں سرپرائز انٹری ڈالنے والے ملتان سلطانز کا سرفہرست اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

 

Advertisement