پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آج شام مدمقابل ہوں گے

Published On 18 July,2021 11:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا امتحان آج ہو گا، ہیڈنگلے کے میدان میں دونوں ٹیمیں شام ساڑھے چھ بجے اِن ایکشن ہوں گی۔

بابائے کرکٹ انگلینڈ کی سرزمین پر چھوٹے فارمیٹ کا ایک اور بڑا مقابلہ،آج ہیڈنگلے میں پاکستان اور میزبان انگلش ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ شام ساڑھے چھ بجے بگل بجے گا، میدان سجے گا۔

کوویڈ 19کے بعد پرستاروں کو اسٹیڈیم انٹری کا اجازت سے سب خوشی سے سرشار، ممکنہ ہائی اسکورنگ میچ کا مزہ دوبالا ہو گا۔ سیریز میں ایک صفر کی برتری سے گرین شرٹس کا جذبہ بلند ہے، قومی شاہینوں نے آج پھر اونچی اڑان کی ٹھان لی۔ بابر الیون کے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھنے کا امکان ہے، سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب میزبان انگلینڈ کو ٹینشن لگ گئی، آج دو تبدیلیاں کر سکتے ہیں، لیگ اسپنر عادل رشید کو نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔