لندن: (ویب ڈیسک) کورونا وبا نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، سات ارکان کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پوری ٹیم کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سات ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ارکان میں کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔
ای سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ون ڈے سیریز کے کپتان این مورگن سمیت تین کرکٹرز اور چار آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد تمام افراد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملنے والے تمام افراد بھی آئسولیشن میں رہیں گے۔
The ECB can confirm that seven members of the England Men s ODI party have tested positive for COVID-19.
— England Cricket (@englandcricket) July 6, 2021
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم پر کورونا کے حملے کے باوجود پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، این مورگن کی جگہ بین سٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی، جس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
The Royal London ODIs and the Vitality IT20s against Pakistan will go ahead. Ben Stokes will return to England duties and captain the squad – which will be named in the next few hours. pic.twitter.com/LH3mBm8wOz
— England Cricket (@englandcricket) July 6, 2021
ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف انگلش اسکواڈ اب آئسولیشن میں چلا گیا ہے، پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نئے اسکواڈ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔
— England Cricket (@englandcricket) July 6, 2021
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعرات 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔