حسن علی نے کھیل کو عمدگی کے ساتھ فنش کیا: بابر اعظم

Published On 02 May,2021 12:31 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں کوئی تبدیلی کرنی ہے یا نہیں وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، حسن علی نے کھیل کو عمدگی کے ساتھ فنش کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی کامیابی کے بعد قومی کپتان بابراعظم نے اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ حسن علی نے کھیل کو عمدگی سے فنش کیا لیکن وہ اس میچ میں آغاز سے ہی حاوی رہے جب باؤلرز نے حریف ٹیم جلد پویلین بھیج دی جبکہ بعد میں فواد عالم نے غیر معمولی انداز سے کھیلتے ہوئے پلان کے مطابق کامیابی ممکن بنا دی۔

قومی کپتان کے مطابق انہوں نے 300 رنز کی سبقت سکور بورڈ پر سجانے کے بعد زمبابوے کو 150 سے 200 رنز تک ٹھکانے لگانے کا پلان کیا تھا اور یہ چیز حسن علی کے غیر معمولی کھیل نے ممکن بنا دی۔ان کا کہنا تھا کہ اب کچھ روز آرام کے بعد نیٹ سیشن میں واپس آئیں گے اور وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ دوسرے ٹیسٹ میں کوئی تبدیلی کرنی ہے یا نہیں ۔
 

Advertisement